وزارت خارجہ کے خفیہ خط میں پناہ گزینوں کے بارے میں انکشاف

وزارت خارجہ کے خفیہ خط میں پناہ گزینوں کے بارے میں انکشاف
پناہ گزینوں کی آمد یورپین ممالک میں شام میں امن کے باوجود نہیں رکی۔یہ بات وزارت خارجہ کے دو تجزیہ نگاروں نے ایک خط میں لکھی ہے۔اٹھائیس فروری کو وزارت خارجہ سے جاری ہونے والا ایک خط ناروئجن اخبار وی جی کو مل گیا۔خط کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اصل میں یہ ایک خفیہ خط تھا جو کہ نارویجن اخبار کے ہاتھ لگ گیا۔خط میں دونوں ماہرین نے اس سورتحال کی منظر کشی کرنے کی کوشش کی ہے کہ کس طرح پناہ گزینوں کی آمد میں مزید اضافہ ہو گا۔
اس تجزیہ میں ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ پناہ گزین یورپ کی ترقی کو نْقصان پہنچائیں گے۔یورپ کئی حصوں میں بٹ جائے گا اور مزید نئے انتہا پسند گروپ بن جائیں گے۔اس وجہ سے دہشت گردی میں مزید اضافہ ہو گا۔نارویجن محکمہء امیگریشن کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ شام میں امن کے باوجود وہاں سے پناہ گزینوں کی آمد جاری رہے گی۔
وزیر خارجہ بورگے برینڈے نے اس خفیہ خط کے بارے میں گفتگو کرنے سے معذرت کر لی۔اس خط کو وزارت خارجہ نے مستند قرار نہیں دیا۔وزارت مواصلات کے سربراہ کے ہائی کمشنر فرودے آنڈرسن Frode Andersen. کے مطابق یہ خط وزیر خارجہ کو نہیں ملا۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں