واٹس ایپ کے انتہائی مقبول فیچر ’’ ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا

واٹس ایپ کے انتہائی مقبول فیچر ’’ ڈیلیٹ فار ایوری ون‘‘ میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا

واٹس ایپ صارفین کی سہولت اور ضرورت کے مطابق ایپ میں تبدیلیاں جاری رکھتا ہے اور کچھ عرصہ قبل بھیجے گئے غلط پیغام جو ہٹانے کیلئے خصوصی فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس کی صارفین لمبے عرصہ سے مانگ کر رہے تھے تاہم اب اس فیچر میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔

واٹس ایپ کے ڈیلیٹ فار ایوری ون’ فیچر کی مدد سے صارفین ابھی اپنے  پیغامات کو ایک گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈزکے اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں تاہم اب کمپنی اس فیچر میں ایک بڑی تبدیلی لانے پر غور کر رہی ہے۔

واٹس ایپ سرگرمیوں پر ہر پل نظر رکھنے والی ایپ ویب بیٹا انفو کے مطابق ‘ڈیلیٹ فار ایوری ون’  کے دورانیے کو بڑھایا جارہا ہے جس کے بعد صارفین دو دن اور 12 گھنٹے بعد بھی ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرسکیں گے جو انہوں نے غلطی سے سینڈ کردیے ہوں۔رپورٹس کے مطابق  یہ فیچر  جلد  واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے صارفین کیلئے متعارف کروایا جائے گا۔