نیویارک میں دھماکہ،جائے وقوعہ سے بنگلہ دیشی شہری زیر حراست ، دھماکہ دہشت گردی کی کارروائی تھا: پولیس

333

امریکی شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں ٹائمز سکویئر میں واقع بس ٹرمینل کے قریب دھماکہ ہواہے ، امریکی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر علاقے کو خالی کروانا شروع کر دیاہے جبکہ ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کیا گیاہے, گرفتار شخص کا تعلق بنگلہ دیش سے بتایا جا رہا ہے جو گذشتہ 7 سالوں سے امریکہ میں مقیم تھا ، پولیس نے دھماکے کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے دیا۔

22

نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ  مین ہٹن بس ٹرمینل  کی 42اسٹریٹ اور 8ایونیو کے درمیان  زوردار دھماکا ہوا ہے ، متاثرہ مقام پر اے،سی اور ای لائن موجود ہیں جسے مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے، دوسری جانب امریکی میڈیا  کے مطابق  دھماکہ زمین کے نیچے واقع سرنگوں میں سے کسی ایک سرنگ میں ہوا ، پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے جس نے اپنے جسم کے ساتھ دھماکہ خیز مواد باندھ رکھا تھا۔گرفتار شخص کی شناخت عقائداللہ کے نام سے ہوئی ہے، مبینہ حملہ آور کی عمر 27 سال ہے جبکہ وہ بنگلہ دیش کا شہری ہے اور  7 سالوں سے امریکہ میں مقیم تھا ۔

دھماکہ نیویارک کے  مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر ہوا جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس نے جائے وقوعہ کو کسی بھی قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا  تھا اور علاقے کی مکمل تلاشی کے بعد راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں