نو سو نقلی شادیوں کا انکشاف

نو سو نقلی شادیوں کا انکشاف

 

نو سو نقلی شادیوں کا انکشاف

نارویجن محکمہء امیگریشن یو ڈی آئی نے نو سو پچیس کے لگھ بھگ ایسی شادیوں کا انکشاف کیا ہے جو کہ نارویجنوں اور غیر ملکیوں کے مابین قرار پائیں۔یہ اعداد وشمار دو ہزار سات تا ستمبر دو ہزار بارہ کے عرصہ میں اکٹھے کیے گئے۔ان شادیوں کا مقصد گھر بسانا نہیں بلکہ ناروے میں رہائشی ویزہ حاصل کرنا ہے۔یہ شادیاں ناروے اور ستاسٹھ مختلف ممالک کے افرا دکے درمیاںن انجام پذیر ہوئیں۔ ان ممالک میں صومالیہ،ترکی ،مراکش ویتنام ،پاکستان اور کوسوو شامل ہیں۔ مارٹن ارسل جانسن کے مطابق کئی ایسی شادیاں ابھی تک منظر عام پر نہیں آ سکیں۔حقیقت میں ایسی شادیوں کی تعداد کہیں ذیادہ ہے۔ایف آر پی کے پارلیمنٹ ممبر نے جو ڈیشری سے یہ استدعا کی ہے کہ وہ مزید تحقیق کر کے صحیح اعداد و شمار حاصل کرے۔کہ اب تک کتنے ایسے گھر ٹوٹے اور ان کے خاندان یہاں آباد ہوئے۔اعداد وشمار معلوم کرنے ولاے ماہر خاندانی امور کا کہنا ہے ہمیں یقین ہے کہ اس طرح مزید حقائق سامنے آئیں گے۔اگر پولیس کو یہ معلوم ہو کہ یہ جوڑا ایک گھر میں نہیں رہتاتو وہ معلومات اکٹھی کرنے کے لیے ان کے گھر بھی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں