نو جوانوں میں درائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی اہمیت

پچھلے کچھ برسوں میں اٹھارہ سال تک کی عمرکو پہنچنے والے تمام نو جوان ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا ضروری نہیں سمجھتے تھے لیکن ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق نوجوانوں میں ڈرائیونگ امتحان پاس کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ڈرائیونگ اسکول کی کمیونیکیشن مینیجر انگرڈ Inger Elisabeth Sagedal,کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی اس لیے آئی ہے کہ اب نوجوانوں کو یہ بات معلوم ہو چکی ہے کہ ذاتی گاڑی کے بغیر بھی ڈرائیونگ لا ئسنس کارآمد ہو سکاتا ہے۔
ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے رجحان میں تبدیلی کے سروے کے مطابق سن انیس سو چورانوے میں 59% نوجوانوں نے اٹھارہ سال کی عمر میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے جبکہ سن 2007 میں صرف سینتیس فیصد نوجوانوں نے لائیسنس حاصل کیا۔ جبکہ سن دو ہزارپندرہ 2015, میں یہ تعداد بڑھ گئی اور 47% نو جوانوں نے ڈرائیونگ لائسنس کا امتحان پاس کیا۔
سیگدال نے کہا کہ یہ نتائج ہمارے لیے غیر متوقع اور حیران کن تھے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں