نوجوان بغیر رکے مسلسل 20 گھنٹے تک ویڈیو گیم کھیلتا رہا، اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسی حرکت نہ کریں گے

نوجوان بغیر رکے مسلسل 20 گھنٹے تک ویڈیو گیم کھیلتا رہا، اس کا نتیجہ کیا نکلا؟ جان کر آپ کبھی غلطی سے بھی ایسی حرکت نہ کریں گے

ویڈیو گیمز بہت مزے کی چیز ہیں۔ ایک بار کھیلنا شروع کریں تو دل کرتا ہے کھیلتے ہی چلے جائیں، لیکن یہ بھی یاد رہے کہ دل کے پیچھے لگ کر دیوانہ ہو جانا زندگی کے لئے خطرہ بن سکتا ہے۔ کچھ ایسا ہی بھیانک واقعہ چین میں پیش آیا ہے جہاں گیم کھیلنے کے جنون نے ایک نوجوان کا آدھا دھڑ مفلوج کر ڈالا ہے۔
دی میٹرو کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ زی جیانگ صوبے کے شہر جیاشنگ کے ایک نیٹ کیفے میں پیش آیا ہے جہاں اس لڑکے نے 20 گھنٹے مسلسل گیم کھیل کر خود کو معذور کر لیا۔ کیفے کی انتظامیہ نے جب دیکھا کہ نوجوان کے جسم کا نچلا دھڑ بالکل مفلوج ہوگیا تھا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع کی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار اس لڑکے کو اُٹھا کر ایمبولینس میں لٹارہے ہیں۔
نیٹ کیفے کی انتظامیہ نے بتایا کہ یہ لڑکا ہفتے کی شام کو گیم کھیلنے آیا تھا اور اگلے 20 گھنٹے تک مسلسل بغیر کسی وقفے کے گیم کھیلتا رہا۔ نیٹ کیفے سٹاف کے ایک رکن نے بتایا کہ جب 20 گھنٹے بعد اس لڑکے نے باتھ روم جانے کے لئے اٹھنے کی کوشش کی تو اسے پتہ چلا کہ وہ اپنے جسم کے نچلے حصے کو حرکت نہیں دے سکتا تھا۔ اس کی حالت کو دیکھ کر ہر کوئی خوف میں مبتلا ہوگیا تھا۔

یہ لڑکا معذور ہو گیا لیکن اس کی بری لت کا اندازہ کیجئے کہ جب اسے ہسپتال لیجایا جارہا تھا تو اس وقت بھی وہ اپنے ایک دوست سے کہہ رہا تھا کہ اس نے گیم ’پاز‘ کی ہوئی ہے اور وہ اسے مکمل کر دے۔ مقامی میڈیا کے مطابق چین میں گیمز کا جنون بے حد عام پایا جاتاہے اور ایک اندازے کے مطابق 56کروڑ سے زائد نوجوان باقاعدگی سے گیمز کھیلتے ہیں۔ نوجوان نسل میں گیمز کے اس جنون کے باعث 2008ءمیں چین وہ پہلا ملک تھا جس نے گیمز کی لت کو ایک بیماری کا درجہ دے کر اس کے خاتمے کے لئے اقدامات شروع کئے، لیکن بدقسمتی سے اس جنون میں تاحال کوئی کمی نظر نہیں آ رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں