نوبل پرائز کمیٹی کا درست فیصلہ ۔۔ٹیونس کی تنظیم نوبل پرائز ونر

نوبل پرائز کمیٹی نے اس سال نوبل پرائز ونر کا فیصلہ ٹیونس کی تنظیم نیشنل ڈائیلاگ کے حق میں دے دیا ہے۔اس فیصلے کو عوامی حلقوں اور میڈیا میں بہت سراہا گیا ہے۔مقامی نارویجن اخبار وی جی نے اس فیصلے کی خبر اپنی ہفتے کی اشاعت میں دیتے ہوئے اسے درست اور خاص کا عنوان دیا۔اخبار نے اپنے ایڈیٹوریل میں لکھا کہ نوبل کمیٹی نے نوبل پرائز صحیح حقدار کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹیونس نے نہائیت مشکل حالات میں اپنے ملک میں جمہوری نظام کی پاسداری کی اور انسانی حقوق کی حفاظت کی۔
اس تنظیم کی بنیاد سن دو ہزار تیرہ میں رکجیہ گئی اس وقت ٹیونس میں سیاسی حلات اور معاشرتی حلات بہت خراب تھے۔ٹیونس میں خانہ جنگی کا خطرہ پیدا ہو چکا تھا۔ایسے حالت میں اس تنظیم نے اس طرح کام کیا کہ ملک خانہ جنگی سے بچ گیا۔یہ بات نوبل کمیٹی کی چیئر پرسن Kaci Kullmann Five کاسی کلمین نے اپنی تقریر میں بتائی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں