نوبل پرائز جیتنے والی تنظیم کا ناروے سے چار میڈلز دینے کا مطالبہ

تیونس کی چارتنظیمیں جنہوں نے نوبل پرائز جیتا ہے جو کہ ملک میں بات چیت کے ذریعے خانہ جنگی کے خطرے کو ختم کرنے پر دیا گیا تھا کو لینے پر اعتراض کیا ہے۔ان تنظیموں کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ہمیں نارویجن نوبل پرایز جیتنے کی بہت خوشی ہے مگر ہم ایک میڈل چارتنظیموں میں تقسیم نہیں کر سکتے۔اس لیے ہمیں علیحدہ علیڈہ میڈل اور سرٹیفکیٹس دیے جائیں۔ٹریڈ یونین کے صدرعباسی Houcine Abass
نے ناروے سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں چار میڈل اور چار سرٹیفکیٹس دیے جائیں۔
ناروے میں نوبل کمیٹی کے ڈائیریکٹر Olav Nj248stad اولا و نے کہا ہے کہ یہ میڈل چارتنظیموں کو مشترکہ طور پر دیا گیا ہے ۔اس لیے ہم صرف ایک ہی سونے کا میڈل اور سرٹیفکیٹ دیں گے۔یہ بات انہوں نے مقامی اخبار داگ بلادے سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ ٹیونس کی تنظیموں نے اپنی رائے دی ہے اورہم نے اس کا قانونی حل بتا دیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں