نواز شریف کے بچوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

33

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے، دوران سماعت احتساب عدالت کو بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کے بچے مریم نواز، حسین اور حسن بیرون ملک ہیں اور عدالت میں آج نہیں آسکتے جس پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مریم نواز، حسین اور حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے اور  بطور ضمانت 10 ،10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ اگر  سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچے نیب ریفرنسز میں پیش نہیں ہوتے تو آئندہ پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیں گے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں