نواز شریف کی آٹھوں بھینسیں نیلام، مجموعی طور پر کتنے لاکھ کی نیلام ہوئیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

نواز شریف کی آٹھوں بھینسیں نیلام، مجموعی طور پر کتنے لاکھ کی نیلام ہوئیں؟ ایسی تفصیلات سامنے آگئیں کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

تحریک انصاف نے کفایت شعاری مہم کے تحت غیر ضروری اخراجات میں کمی لانے کا اعلان کیا تھا جس کے لیے پہلے مرحلے میں وزیراعظم ہاوس کے زیر استعمال لگژری اور عام گاڑیوں کی نیلامی کی گئی اور دوسرے مرحلے میں بھینسوں کی نیلامی کی گئی اور وزیراعظم ہاﺅس میں موجود تمام 8بھینسوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاﺅس میں موجود تمام 8بھینسیں 23لاکھ 2ہزار روپے میں فروخت ہوئی ہیںجبکہ سب سے مہنگی بھینس 3لاکھ 85ہزار روپے میں نیلام ہوئی ہے ۔بھینسوں کی نیلامی میں مسلم لیگ (ن)کے کارکنان کی جانب سے دلچسپی دیکھنے میں آئی ۔نیلامی میں پہلی بھینس جنگی سیداں کے قلب عباس کے خریدارنے تین لاکھ 85 ہزار روپے میں خریدی جبکہ اس کا کہنا تھا کہ اس بھینس کی قیمت مارکیٹ میں 1لاکھ20ہزار روپے ہے لیکن میں نے یہ بھینس سابق وزیراعظم نوازشریف کی نشانی سمجھ کراتنی مہنگی خریدی ہے ۔وزیراعظم ہاؤس میں دوسری بھینس تین لاکھ روپے میں نیلا م ہوئی جس کے خریدا حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ بھینس فارم ہاؤس میں رکھوں گا،پھر نواز شریف کو بطور تحفہ دوں گا جبکہ تیسری بھینس تین لاکھ تیس ہزار روپے میں خرید لی گئی ہے۔اور یہ تینوں خریدار کا تعلق مسلم لیگ (ن)سے ہے ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم ہاﺅس کی بھینسیں ایک دن میں15کلو تک دودھ دیتی ہیں جبکہ تمام 8بھینسوں کی نیلامی سے قومی خزانے میں 23لاکھ 2ہزار روپے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں