نشے میں آپریشن کرنے والے سرجن کی برطرفی

نشے میں آپریشن کرنے والے سرجن کی برطرفی
ماہ ستمبر میں ایک ڈاکٹرنے یونیوسٹی ہاسپٹل میں دوران آپریشن شراب پی اور آ پریشن میں مصرو ف ہو گیا۔تاہم وہ آپریشن مکمل نہ کر سکا اور ایک دوسرے ڈاکٹر کو آپریشن جاری رکھنا پڑا۔یہ آپریشن مریض کے اعضاء کی تبدیلی کا آپریشن تھا۔
جب نارویجن اخباری نمائندے نے مریضہ سینتیس سالہ مریضہ سے بات کی جو کہ دوران آپریشن بے ہوش تھی اس نے کہا کہ جب
ہوش میں آنے کے بعد اس بات کا علم ہوا تو وہ حیرت زدہ رہ گئی اس نے کہا کہ وہ ایسا کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ اس کے ساتھ ایسا بھی ہو سکتا ہے۔میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر کو ملازمت سے بر طرف کر دیا ہے۔
ہسپتال کا عملہ اس معاملے کی مزید تحقیق کر رہا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں