ناروے ۔ امام بارگاہوں پر حملے ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ جاری ہیں۔ قائدین اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے

اوسلو(عقیل قادر) اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے قائدین نے راولپنڈی امام بارگاہ پر حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سفاکیت کی انتہا ہو گئی ہے ۔قائدین نے کہا کہ ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ امام بارگاہوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جس کا مقصد ملک میں فرقہ واریت کی آگ لگانا ہے ۔ حکومت فوراََ قومی ایکشن پلان کو نافذ کرے ورنہ قوم ہر روز اپنے کندھوں پر اپنے پیاروں کے جنازے اٹھاتی رہے گی۔اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی کے جن قائدین نے سانحہ پشاور کی مذمت کی ان میں سوسائٹی کے صدر مرزا انور بیگ، جنرل سیکریڑی عقیل قادر، انفارمیشن سیکریڑی چوہدری اسماعیل سرور، جوائنٹ سیکریڑی خالد اسحاق ، فنانس سیکریڑی عبدالحمید، علی اصغر شاہد، اقبال اختر خان، چوہدری مظہر حسین، مرزا ذوالفقار، راجہ فیاض، راجہ عاشق حسین ،ریاض احمد اور دیگر شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں