ناروے کے منجمد بارڈر سوال بارڈ پر سورج گرہن کا نظارہ

ناروے کے سرحدی علاقے سوال بارڈ میں مکمل سورج گرہن کا نظارہ دیکھنے کے لیے دور دور سے سیاح آئے ہوئے تھے۔جنہوں نے کھلے میدان میں کیمپ لگا رکھے تھے۔سورج گرہن جمعہ کے روز دس بج کر گیارہ منٹ پرشروع ہوا۔اس وقت لوگوں نے سن گلاسز لگا کر سورج گرہن کا نظارہ کیا۔چاند نے نہائیت آہستگی کے ساتھ سورج کو ڈھانپ لیا۔
گیارہ بج کر گیارہ منٹ پر چاند نے سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا۔اس وقت چاند کے گرد ایک نقرئی چمکدار ہالہ دیکھا جا سکتا تھا۔اس کے بعد سورج گرہن آہستہ آہستہ اختتام پذیر ہونے لگا۔جبکہ بارہ بج کر بارہ منٹ پر سورج گرہن ختم ہو گیا۔
تھرومسو کے شہر میں موسم صاف تھا اور لوگ سورج گرہن دس بج کر چار منٹ سے واضع طور پر دیکھ سکتے تھے۔صرف سوال بارڈ پر ہی مکمل سورج گرہن تھا۔جسے دیکھنے کے لیے دور دراز سے سیاح مہنگی ٹکٹیں خرچ کر کے آئے تھے۔جبکہ کل جمعرات کے روز ایک سیاح پر برفانی بھالو نے بھی حملہ کر دیا تھا۔تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ناروے میں ذیادہ تر آسمان پر بادل چھائے رہے۔البتہ اوسلو میں بادلوں کے پیچھے سے بھی سورج گرہن واضع طور پر دیکھا جا سکتا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں