ناروے کے قومی دن پر سورج چمکنے کی توقع

نارویجن قومی دن سترہ مئی کے دن گذشتہ ہفتہ موسم ابر آلود ہونے کی پیشن گوئی کی گئی تھی۔لیکن اب محکمہء موسمیات نے یہ پیشن گوئی تبدیل کر دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ ناروے کے قومی دن کے موقع پر بچوں کے جلوس پر سورج چمکے گا۔جبکہ قومی ماہر موسمیات ایدا فوصلی Ida Fossli کے مطابق شمالی علاقہ جات میں موسم ابر آلود ہونے کی وجہ سے چھتریوں کی ضرورت ہو گی۔
جنوبی ناروے میں صبح کے وقت ہلکی بوندا باندی متوقع ہے جبکہ دوپہر تک بادل سورج کو آزاد کر دیں گے اور موسم اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ تک گرم ہو جائے گا۔
شمالی ناروے میں دن کا آغاز سورج کے ساتھ ہو گا۔اس کے بعد دن بھر تھرومس اور فن لینڈ کے مقامات پرموسم ابر آلود رہے گا۔جبکہ مغربی ناروے میں دن کا آغاز سورج کے ساتھ ہو گا اور دن بھر سورج کی روشنی موجود رہے گی۔اس روز موسم مگرم تو ضرور ہو گا مگر اتنا گرم نہیں کہ ناروے کو قومی لباس بوناد پہننا مشکل ہو جائے۔دن بھر درجہء حرارت دس اور پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔
جنوبی ناروے اور غربی ناروے میں موسم کافی ملتا جلتا ہو گا ۔جبکہ جنوبی ناروے میں دوپہر تک بادل جلد ہی چھٹ جائیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں