ناروے میں 14 ستمبرکے بلدیاتی اور صوبائی الیکشن میں لیبر پارٹی اور انوائرمنٹ پارٹی کی شاندار فتح

ناروے۔ ناروے میں 14 ستمبرکے بلدیاتی اور صوبائی الیکشن میں لیبر پارٹی اور انوائرمنٹ پارٹی کی شاندار فتح
اوسلو(عقیل قادر) ناروے بھر میں 14 ستمبر کو بلدیاتی اور صوبائی الیکشن منعقدہوئے جس میں پورے ناروے سے لیبر پارٹی نے شاندار فتح حاصل کی اور اسکے ساتھ ساتھ انوائرمنٹ(ماحولیاتی) پارٹی اور سنٹر پارٹی نے بھی مختلف شہروں میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ حکومتی پارٹی ہائیرے اور ایف آر پی شکست سے دوچار ہوئی ہیں جبکہ حکومتی اتحادی پارٹیاں کے آر ایف اور وینسترے کو بھی کئی صوبوں اور ضلعی حکومتوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ وزیر اعظم کے آبائی شہر برگن سے بھی حکومتی پارٹی شکست سے دوچار ہوئی ہے اور اوسلو میں بھی ابھی تک کے نتائج سے لگ رہا ہے کہ حکومتی پارٹی جو اپنے اتحادیوں کے ساتھ 18 سال سے حکومت چلا رہی ہے انکو بھی فارغ ہونا پڑے گا اور لیبر پارٹی میئر کی امیدوار تھونے تھیلے وک دال یا انوائرمنٹ پارٹی میئر کے پاکستانی امیدوار شعیب سلطان اوسلو کے سلطان بن سکتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مزید تصویر واضح ہو جائے گی کہ میئر کا تاج کس کے سر سجے گا۔ ناروے کے تمام بڑے شہروں میں لیبر پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ مقامی حکومتیں بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔نیچے دی گئی تصویر میں بھی آپ دیکھ سکتے ہیں کہ لیبر پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ناروے کے تقریباََ تمام شہروں میں حکومت بنانے میں کامیابی حاصل کر لے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں