ناروے میں چھ ہزار افراد غیر قانونی طور پر مقیم

ایک ھالیہ پولیس سروے کے مطابق اس وقت ناروے میں چھ ہزار کے قریب افراد غیر قانونی طو رپر مقیم ہیں۔نیٹ آویس اخبار کے مطابق ہر پولیس ڈسٹرکٹ ان افارد کا خود ذمہ دار ہے۔
ان افارد کو واپس بھیجنے کی وجوہات ان ممالک کے بدلتے ہوئے حالات اور قوانین ہیں جن کی وجہ سے انہیں فوری طور پر انکے ممالک میں واپس نہیں بھیجاجا سکتا۔پولیہس چیف مارٹن Morten Ervik, کے مطابق حکومت نے سن دو ہزار اٹھارہ میں سات ہزار پانچ سو افراد کو ملک بدر کرنے کا منصوبہ بنایاہوا ہے تاہم ان کے خیال میں عملاً ایسا ہونا ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر آدھا سال عمل کرنے کے بعد اب تک ہم صرف دوہزار چار سو ا ٹھاسی افراد کو ہی ملک بدر کر پائے ہیں جو کہ صرف تیرہ فیصد ہیں تاہم ہم اپنے اہداف کے قریب ترین کام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں