ناروے میں پچاس فیصد پناہ گزین بچے غائب

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق ناروے میں والدین کے بغیر پناہ حاصل کرنے والے کم عمر بچوں کی آدھی تعداد اٹھارہ سال تک کی عمر کو پہنچنے سے قبل ہی غائب ہو چکے ہیں۔اس بات کا انکشاف نارویجن تنظیم
NOAS کی سربراہ نے کیا۔تفصیلات کے مطابق ناروے میں پناہ حاصل کرنے والے نو سو تیرہ میں سے چار سو ترتالیس بچے اب تک لاپتہ ہو چکے ہیں۔مختلف تنظیموں نے محکمہء امیگریشن کے اس طریقہ کار پر شدیدی نقطہ چینی کی ہے جو کہ سن دو ہزار نو کے بنائے گئے قانون کے مطابق ہے۔تاہم ایسے بچوں کو جن کو انکے ممالک میں کوئی خطرہ نہیں ہوتا انہیں اٹھارہ سال تک کی عمر تک پہنچنے کے بعد ان کے وطن واپس بھیج دیا جاتا ہے۔جبکہ اب تک ترہتر بچوں کو زبردستی وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں