ناروے میں سب سے ذیادہ قانون شکن لوگ کس ملک سے آئے ہیں؟

فریمسکرت پارٹی نے ناروے کے مرکزی اعدادو شمار کے محکمہار

سینٹرل سٹیٹسٹک بیورو سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں یہ اعدادو شمار بتائے کہ ناروے میں کس ملک کے لوگ سب سے ذیادہ قانون شکنی کے مرتکب ہوتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی این آر کے ،کے مطابق محکمہء اعدادو شمار نے اس سلسلے میں بجٹ کی کمی کی وجہ سے انئے اعدادو شمار اکٹھے کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
آج سے دس برس پہلے ہونے والے اعدادو شمار کے مطابق ایران عراق افغانستان اور صومالیہ سے ناروے آنے والے افراد سب سے ذیادہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ان افاراد میں ناروے میں پیدا ہونے والے لوگوں کی نسبت قانون شکنی کا تناسب ذیادہ ہے۔
یورپین اقوام میں فلپائن،چائنا، اور کے افراد میں ناروے میں پیدا ہونے والوں کی نسبت کم مجرمانہ سرگرمیاں پائی گئی ہیں۔محکمہء اعدادو شمار SSBکی ایڈمنسٹریٹر ڈائیریکٹر کرسٹینا Christine Meyer کے مطابق نئے سرے سے یہ اعدادو شمار تیارکرنے کے لیے بہت ذیادہ بجٹ چاہیے جو کہ محکمہ کے پاس نہیں ہے۔
نارویجن پریس کلب کی شاشٹی لوکن کے مطابق محکمہء اعدادو شمار کا سمسلاہء پر سروے نہ کرنا بد قسمتی ہے.۔ جبکہ یہاں کے عوام کی اس رائے کو اسٹاو روم نے افسوسناک قرار دیاکہ یہ معلومات باہر نہیں آنی چاہیءں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں