ناروے میںنو جوانوں کی پارٹیوں میں انتخابی مہمات کی گہما گہمی

پورے ملک میں نو جوان سیاستدان الیکشنوں کی تیاریوں بحث مباحثوں اور تقاریر میں مصروف نظر آ رہے ہیں۔اب سیاستدان عوام کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے ہرحربہ آزمائیں گے۔یہ یہاں ایک خاص موقعہ ہے ناروے میں سمر کیمپ ایک تہوار کی طرح منایاجاتاہے لیکن یہ سیاسی طور پر بھی خاص اہمیت کے حامل ہیں۔اس کیمپ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے ایک سو تیس نو جوان اکٹھے ہوئے ہیں۔یہ بات سوشلسٹ یوتھ لیڈر نکولس ولکنسن نے بتائی۔ Nicholas Wilkinsen. ۔اس و وقت یوتھ پارٹیز سمر کیمپ یکے بعد دیگرے منعقد ہو رہے ہیں اور اس وقت تک ہوتے رہیں گے جب تک کہ اوتھویا کے جزیرے میں اگلے ہفتے ایک بڑا کیمپ منعقد نہیں ہو جاتا۔ان کیمپوں میں نئی پالیسیاں تشکیل پا رہی ہیں جنہیں مہمیز دینے کے لیے پارٹی لیڈرز مختلف کیمپوں کے دورے کر رہے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں