ناروے۔ ہیومین سروسزناروے کے زیر اہتمام شامی مہاجرین کے لیے چیریٹی ڈنرکی تصویری جھلکیاں۔عقیل قادر

ناروے۔ ہیومین سروسزناروے کے زیر اہتمام شامی مہاجرین کے لیے چیریٹی ڈنر کا اہتمام

hsn111
اوسلو(عقیل قادر) ہیومین سروسزناروے نے شامی مہاجرین کی مدد کے لیے اوسلو کے معروف پاکستانی ر یسٹورینٹ میں ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں اوسلو کے معززین نے شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر فنڈ ریزنگ میں حصہ لیا اور تقریباََ40 ہزار کراؤن جمع ہوئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی سفیر چوہدری عبدالحمید وڑائچ تھے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز عقیل قادر نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور پاکستان اور ناروے کے معروف صحافی اور ہر دلعزیز سماجی شخصیت میاں صفدر نے ہیومین سروسزناروے کا تعارف پیش کیا اور اس کی طرف سے کی گئی کاوشوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان چوہدری عبدالحمید وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن سروسز ایک نیک مشن پر کام کر رہی ہے جسکی حوصلہ افزائی ضروری ہے اور تقریب میں شریک شرکاء سے بھرپور تعاون کی اپیل بھی کی۔ ناروے کے معروف نوجوان مذہبی سکالر علامہ قاری شیراز مدنی نے قرآن و حدیث کی روشنی میں لاچار اور ضرورت مندوں کی مدد کی فضیلت بیان کی اور مہاجرین مکہ کے ساتھ اہل مدینہ کے ایثار کا واقعہ بھی بیان کیا۔ پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور نے پنجابی میں خطاب کیا اور ہیومن سروسز کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔ تقریب سے لیبر پارٹی کے نو منتخب ایم پی اے ڈاکٹر مبشر بنارس اور نارویجن ایم پی اے آنش روبرگ لارشن نے خطاب کرتے ہوئے مہاجرین کی مدد کرنے کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب کے میزبانوں کو مبارکباد پیش کی اور انکی مدد کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب سے گجرات میڈیا کے چیف ایڈیٹر مرزا یوسف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ شکریہ کے کلمات ہیومن سروسز ناروے کے کوارڈینیٹر چوہدری غلام سرور آف پنڈی سلطان پور نے ادا کیے ۔ پروگرام کے آخر پر ہیومن سروسز کی طرف سے چوہدری محمد حسین، پی آئی اے کے منیجر محمد حسن، ڈاکٹر مبشر بنارس اور آنش روبرگ لارشن کو پھول پیش کئے گئے۔ہیومن سروسز ناروے کے جن دیگرعہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی ان میں خالد کسانہ جنرل سیکریڑی ،متین خلجی نائب کوارڈینٹر، عنصر حسین ویب اینڈ کمیونیکشن منیجر، چوہدری جاوید اقبال، چوہدری شاہد منیراور ادریس احمد شامل ہیں۔
hsn55hsn77hsn88hsn99hsn100hsn133hsn444hsn9 hsn10 hsn44 hsn22 hsn33

hsn44

اپنا تبصرہ لکھیں