ناروے۔ پاک ناروے فورم کا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور نادرہ کے چیئر مین عثمان مبین کے نام کھلا خط

ناروے۔ پاک ناروے فورم کا وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور نادرہ کے چیئر مین عثمان مبین کے نام کھلا خط
اوسلو (عقیل قادر) پاک ناروے فورم ناروے میں ایک فعال تنظیم ہے جو تارک وطن پاکستانیوں کے مسائل کے لیے کوشاں رہتی ہے ۔ بیرون ملک پاکستانی ایک قیمتی اثاثہ ہیں مگر پاکستان میں کوئی بھی حکومت تارک وطن پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ پاکستانیوں کے بہت سارے مسائل میں سے ایک بہت اہم مسئلہ نادرہ کارڈ کی بر وقت دستیابی اور وصولی ہے۔ پاک ناروے فورم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور نادرہ کے چیئر مین عثمان مبین کے نام کھلے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ۔
۔پی او سی کارڈ ہونے کے باوجود پاکستان میں پراپرٹی خریدتے ہوئے یہ مطالبہ کیا جاتا ہے کہ پی او سی کارڈ کے اصلی ہونے کا ثبوت پیش کریں جو کہ انتہائی مشکل کام ہے۔ پاکستان میں جیسے شناختی کارڈ ٹریک ہو جاتا ہے ایسے ہی نادرہ کارڈ میں سہولت موجود ہونی چاہیے تاکہ اس پریشانی سے بچا جا سکے۔
۔ نادرہ آفیشلز سے رابطہ بہت مشکل سے ہوتا ہے اور اگر رابطہ ہو جائے تو اکثر و بیشتر ای میلز کا جواب نہیں آتا۔
۔پوری دنیا میں کسی بھی چیز کی دستیابی نیٹ پر ہو تو وہ سستی ہو جاتی ہے مگر نادرہ کارڈ کو آئن لائن کر کے فیس دوگنی کر دی گئی ہے جو تارکین وطن کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔
۔نادرہ آفس کے پاس تمام ڈیٹا ہونے کے باوجود کارڈ ری نیو کروانے پر تمام کاغذات دوبارہ مانگے جاتے ہیں۔
۔ ابجیکشن لگنے کی صورت میں تین ماہ سے زیادہ انتظار کرنا پڑتا ہے اور رابطہ بھی بمشکل ہوتا ہے۔
۔ نادرہ کارڈ کو ری نیو کروانے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی معیاد ختم ہونے سے چھ ماہ پہلے اپلائی کیا جائے تو سسٹم اس کو قبول کر لیتا ہے اور اگر چھ ماہ سے کم وقت رہ جائے تو سسٹم اس کو قبول نہیں کرتا جو کہ سسٹم میں خرابی ہے اور اس میں بہتری کی ضرورت موجود ہے۔
پاک ناروے فورم کے صدر چوہدری محمد اقبال بھاگو اور انکی ٹیم نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور نادرہ چیئرمین عثمان مبین سے مطالبہ کیا ہے کہ تارکین وطن کی ان شکایات کو جلد از جلد حل کریں تاکہ ان کے مسائل کم ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں