ناروے۔ ناروے میں 14 ستمبر کو بلدیاتی اور صوبائی الیکشن کے سلسلے میں پاکستانیوں سے ایک اہم اپیل

اوسلو(عقیل قادر) ناروے بھر میں 14 ستمبر کو بلدیاتی اور صوبائی الیکشن منعقد ہو رہے ہیں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے تارکین وطن لوگوں کو بھی ٹکٹ دیئے گئے ہیں جس میں نارویجن پاکستانی بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، تمام تارکین وطن پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ آپ کی ووٹ آپ کی امانت ہے اسکا استعمال ضرور کریں تاکہ ہم نارویجن شہری ہوتے ہوئے اپنے فرض منصبی ادا کر سکیں۔ ووٹ کے طریقہ کار کے متعلق میں بتانا چاہوں گا کہ اگر آپ کسی بھی ایک پارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ اس پارٹی کی لسٹ میں جن جن افراد کو آپ اپنا پرسنل ووٹ دینا چاہتے ہیں تو انکے نام کے سامنے ٹک کا نشان لگا دیں اس طرح آپ کا ووٹ پارٹی کے تمام امیدواروں کو بھی ملے گا اور جس پر آپ نے ٹِک کا نشان لگایا ہے اسکو ایک اضافی ووٹ ملے گا، یاد رہے کہ آپ جتنے امیدواروں پر چاہیں ٹِک کا نشان لگا سکتے ہیں۔ اسی طرح آپ دوسری پارٹیوں کے 14 مختلف نمائندوں کے نام لکھ کر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ سمجھانے کے لیے مثال کے طور پر آگر میں لیبر پارٹی کو ووٹ دیتا ہوں اور لیبر پارٹی کے مختلف نمائندگان کے نام کے آگے ٹِک کا نشان بھی لگاتا ہوں تو اسکے باوجود میں دوسری پارٹیوں کے مختلف نمائندگان کے 14 امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کر سکتا ہوں اس طرح تمام افراد کو ایک اضافی ووٹ بھی مل سکتا ہے۔ تمام اہل وطن سے اپیل ہے کہ تمام پاکستانی اور مسلمان امیدواروں کے نام پر ٹِک ضرور کریں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

ناروے۔ ناروے میں 14 ستمبر کو بلدیاتی اور صوبائی الیکشن کے سلسلے میں پاکستانیوں سے ایک اہم اپیل“ ایک تبصرہ

  1. عقیل بھائی آپ نے ناروے میں رہنے والے پاکستانیوں کی توجہ بہت اچھے طریقے سے اس اہم بات کی جانب مبذول کرائی ہے۔ہم سب کو اپنا ووٹ ضرور استعمال کرنا چاہیے۔
    توجہ دلانے کا بے حد شکریہ

اپنا تبصرہ لکھیں