ناروے۔ ممتاز قادری کی پھانسی پر ردعمل، اوسلو میں پاکستان ایمبیئسی کے سامنے پُرامن احتجاجی مظاہرہ

4455اوسلو(عقیل قادر)ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستان ایمبیئسی کے سامنے مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام ممتاز قادری کو پھانسی دینے کے حوالے سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں خواتین و حضرات نے سخت سردی کے موسم میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین نے حکومت پاکستان کے خلاف ا ورممتاز قادری کے حق میں نعرے بلند کیئے۔احتجاجی مظاہرے کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی۔مسلم ایجوکیشن اینڈ ویلفیئر فورم کے بانی و سر پرست اعلیٰ صاحبزادہ سید فراست علی بخاری نے مظاہرین 1 (1)Mumtaz Qadri33سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز قادری کو خراج عقیدت پیش کیا اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ممتاز قادری کو سزا دینے سے حکومت کی اسلام دشمنی اور مغربی طاقتوں کو خوش کرنے کا ثبوت کھل کر سامنے آ گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کو عوامی جمہوریہ پاکستان بنانے کے درپے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا اور جب تک عاشقان رسول ﷺ موجود ہیں حکومت توہین رسالت کے قانون کو ختم نہیں کر سکتی۔ احتجاجی مظاہرہ سے مرکزی جماعت اہلسنت کے امام و خطیب پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب کچھ برداشت ہے مگر اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کیونکہ یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے غازی علم الدین شہید اور ممتاز قادری کے ایصال و ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔ احتجاج کے اختتام پر احتجاجی مراسلہ پاکستان ایمبئیسی کے ذمہ دار محمد سعید کے سپرد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ میں مرکزی جماعت اہلسنت ناروے، غوثیہ مسلم سوسائٹی، ورلڈ اسلامک مشن یس ہائیم ، منہاج القرآن ، مسلم سنٹر فیورست، جماعت اہلسنت ویمن لیگ ، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں