ناروے۔ تارکین وطن کونسل کے زیر اہتمام صوبائی اور بلدیاتی الیکشن کے متعلق ہونے والے اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی شرکت

innvandrerådet 3 (1)31innvandrerådet 44اوسلو(عقیل قادر) تارکین وطن کونسل ناروے نے گذشتہ دنوں اوسلو کے مختلف سیاسی تارکین وطن نمائندگان کو اپنا اپنا انتخابی منشور پیش کرنے کے لیے دعوت دی جس میں لیبر پارٹی کے امیدوار ناصر احمد، سنٹر پارٹی عائشہ ناز بھٹی، ہائیرے طلعت بٹ، ایس وے سے گیلو، لیبر پارٹی فاطمہ عابدی اور ہائیرے سے یاسین نے شرکت کی۔ تمام سیاسی نمائندگان اوسلو سٹی کونسل کے انتخابات کے لیے ایم پی اے کے امیدوار ہیں۔ تمام نمائندوں نے اپنا اپنا منشور پیش کیا جس پر پروگرام میں شریک عوام کی طرف سے بھی سوال کئے گئے جن کے تمام نمائندگان نے اپنی صلاحتیوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے تفصیلی جوابات دئیے۔ یاد رہے کہ ناروے میں 14 ستمبر کو بلدیاتی اور صوبائی الیکشن منعقد ہو رہے ہیں جس میں بڑی تعداد میں تارکین وطن بھی کونسلر اور ایم پی اے کے امیدوار ہیں۔

innvandrerådet 55innvandrerådet 2 (1)21

اپنا تبصرہ لکھیں