ناروے۔پی او سی کارڈ کے آن لائن اجرا پر پاک ناروے فورم کا ایم این اے چوہدری جعفر اقبال سے اظہار تشکر

اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم ناروے میں پاکستانیوں کی ایک انتہائی فعال، متحرک اور نمائندہ تنظیم ہے اور وہ پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر کوشاں رہتی ہے اور حقیقی معنوں میں وہ پاکستان اور بیرون ملک پاکستانیوں کے درمیان ایک پُل کا کردار ادا کر رہی ہے۔ گذشتہ سال پاک ناروے فورم نے جشن آزادی کا پروگرام بڑے جوش و خروش اور بڑے پیمانے پر منایا جس میں پاکستان سے بڑی تعداد میں مختلف ایم این ایز اور ایم پی ایز نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاک ناروے فورم کے جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد نے مطالبہ پیش کیا کہ پاکستانیوں کے بہت سارے مسائل ہیں جن میں ایک مسئلہ پی او سی کارڈ آن لائن بنوانابھی ہے جس پر ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے وعدہ کیا کہ وہ پاکستان پہنچ کر اس مسئلہ کو حل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ گذشتہ ماہ چوہدری جعفر اقبال نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور پاکستانیوں کے اس دیرانہ مطالبہ کو حل کرنے کی سفارش کی جس پر وزیر داخلہ نثار علی خان نے پی او سی کارڈ کا آن لائن اجرا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ پاک ناروے فورم کے تمام قائدین نے جن میں صدر چوہدری محمد اقبال بھاگو، چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، سنیئر نائب صدر راجہ عاشق حسین، سنیئر نائب صدر چوہدری محمد عباس، جنرل سیکریڑی چوہدری وسیم شہزاد، مہر محسن رضا اور چوہدری قمر عباس ٹوانہ نے چوہدری جعغر اقبال اور چوہدری نثار علی خان کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کوششوں اب پاکستانی پی او سی کارڈ آن لائن بنوا سکتے ہیں۔

ناروے۔پی او سی کارڈ کے آن لائن اجرا پر پاک ناروے فورم کا ایم این اے چوہدری جعفر اقبال سے اظہار تشکر“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں