ناروے۔پاک ناروے فورم کے نائب صدر راجہ عاشق حسین کا ماہ رمضان کی آمد پر امت مسلمہ کے نام خصوصی پیغام

اوسلو(عقیل قادر) پاک ناروے فورم کے نائب صدر راجہ عاشق حسین آف گوجرخان نے اپنی طرف سے تمام امت مسلمہ کو ماہ رمضان کی آمد کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک اپنے پیارے حبیب ۖ کے صدقے میں اس بابرکت ماہ میں تمام مسلمانوں کو اتحاد و اتفاق سے رہنے کی توفیق عطا فرمائے، انہتا پسندی اور دہشت گردی سے نجات عطا فرمائے اور اللہ ہم پر اپنی رحمتیں اور برکتیں نازل فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک بالخصوص برما کے مسلمانوں کی مدد فرمائے اور انہیں امن عطا فرمائے اور ظالموں کے شر سے محفوظ فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے ، رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں صاحب ثروت لوگوں کو محروم ، مجبور، غربائ، مساکین، بیوائوں، یتیموں اور بالخصوص برما کے مظلوم مسلمانوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ لکھیں