ناروے۔امام حسین ں سے محبت حضور ا سے محبت ہے اور ان کا ذکرحضور ا کا ذکر ہے۔پیر سید محمد یوسف بخاری

اوسلو(عقیل قادر)ناروے کی سب سے بڑی اورنہایت خوبصورت مسجد مرکزی جماعت اہلسنت میں شہادت امام حسینؓ کی یاد میں سالانہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی خطاب پاکستان سے تشریف لائے ہوئے پیر سید محمد یوسف بخاری نے کیا۔ پروگرام میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔ خواتین کے لیے علیحدہ پردے کا انتظام موجود تھا۔پروگرام میں اوسلو اور گردونواح کی تمام مساجد کے علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز آیات ربانی سے کیا گیا اور حضورنبی کریم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ نعت پیش کی گئی اور امام حسینؓ کی بارگاہ اقدس میں منقبت قاری اسرار احمد نے پیش کی۔ پیر سید محمد یوسف بخاری نے نہایت ہی خوبصورت انداز میں پنجابی میں خطاب فرمایا اور فضائل محرم الحرام اور شان اہلبیت بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ کثرت کے ساتھ ذکر حسینؓ کرنا محبت کی علامت ہے، سنن ابن ماجہ میں ہے کہ آقا ں نے فرمایا: ’’جس نے حسن اور حسینؓ سے محبت کی، اس نے درحقیقت مجھ ہی سے محبت کی اور جس نے حسن اور حسینؓ سے بغض رکھا اس نے مجھ ہی سے بغض رکھا، امام حسینؓ سے محبت حضور ا سے محبت ہے اور ان کا ذکرحضور ا کا ذکر ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ زبان اور عمل دونوں سے ہر ایسے کام سے بچیں جو دوسرے کی اذیت اور تکلیف کا باعث بنے یا جس سے کسی کی دل آزاری ہو، کوئی رنجش اور ناچاقی ہو بھی تو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی محبت میں اسے ختم کر دیں۔کانفرنس سے مرکزی جماعت اہلسنت کے امام و خطیب پیر سید نعمت علی شاہ بخاری نے بھی خطاب کیااور کانفرنس کا اختتام درودو سلام سے کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں