نارویجن پاکستانی فٹ بال کھلاڑی کی نامزدگی

fawad hussain

تئیس سالہ پاکستانی نارویجن کو نارویجن اخبار وی گی نے کے قارئین نے بہترین انٹیگریشن کرنے والے پاکستانی کھلاڑی کے طور پر منتخب کیا۔مارچ اور اپریل کے دوران اخبار نے ایک مضمون کے ذریعے قارئین کی رائے معلوم کی ۔اس میں قارئین نے ناروے میں بہترین انٹیگریشن کرنے والے فٹبال کھلاڑی کو نامزد کیا۔اس سلسلے میں مانگلے رود کے فواد حسین کو بہترین قرار دیا گیا۔انتظامی امور کی سربراہ برائے مانگلے رود کے مطابق فواد حسین نارویجنں سے بڑھ کر نارویجن ہیں۔اس وقت فواد حسین کھیلوں کی لیگ کے سربراہ بھی ہیں۔اس میں کل
38 اسپورٹس گروپس شامل ہیں۔جبکہ وہ پندرہ مختلف گروپوں کی کوچنگ کر رہے ہیں۔
اس کے علاوہ مختلف اسکولوں میں فٹبال کے میچز کروتاے ہیں جبکہ اپنے پچھلے سات سالہ ریکارڈ میں وہ اپے علاقے کے کلب انتظامیہ کے رکن بھی رہے۔فواد حسین نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ میرے نزدیک یہ ایک بیحد پر لطف تجربہ تھا۔مجھے پچھلے برس یہ پیغام ملا کہ میرے اندر کوچنگ کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔اس طرح میں نے کام کی ابتداء کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں