نارویجن نو جوان کو چار ہفتے کے لیے جیل بھیج دیا گیا

اوسلو کے اٹھارہ سالہ نارویجن نو جوان کو اوسلو ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکم پر چار ہفتے کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔یہ نو جوان اسلامی انتہا پسند تنظیم آئی ایس کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی غرض سے شام جانے والی فلائٹ میں پرواز کی نیت سے جا رہا تھا کہ پولیس نے اسے ائیر پورٹ پرپہنچنے سے پہلے ہی گوئٹے برگ شہر میں گرفتار کر لیا۔اٹھارہ برس کے ملزم کو دو ہفتے کے لیے ریمانڈ ہو گا جبکہ دو ہفتے مکمل قید تنہائی میں رکھا جائے گا۔ اس دوران اس سے بذریعہ خط میل یا کسی بھی قسم کی میڈیاسے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں