نارویجن نوجوانوں کی اکثریت خبروں سے دور ۔۔۔

ایک سروے کے مطابق ہر دومیں سے ایک نارویجن خبریں سننا پسندکرتے ہیں جبکہ ہر دس میں سے دو افراد خبریں سننا پسند نہیں کرتے۔خبریں سننے والوں کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہے۔نارویجن میڈیا Norwegian media consumption. کے مطابق ناروے کی آدھی آبادی ہر وقت نئی خبروں سے باخبر رہنے کا دعویٰ کرتی ہے۔یہ بہت دلچسپ حقائق ہیں جو کہ نارویجن عوام کا خبروں میں دلچسپی کا ثبوت ہیں ۔لیکن ایک جمہوری تناظر میں یہ بھی عجیب بات ہے کہ نوجوانوں کی اکثریت خبروں میں دلچسپی نہیں رکھتی۔یہ بات میڈیا کمیٹی کے چئیر مین کنوت Knut Olav 197m229s. نے ایک گفتگو میں کہی۔
ٹھوس خبروں میں دلچسپی نہ لینے والے نوجوانوں کے گروپ کا تعلق تیس سال سے کم عمر والے نوجوانوں سے ہے۔جبکہ بڑی عمر کے نارویجن ٹھوس خبروں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں