نارویجن ملازمت کے لیے زبان کا امتحاان لازمی

ایک حالیہ جائزے کے مطابق اکثر تارکین وطن نارویجن زبان کے امتحان میں تحریری امتحان پاس نہیں کر پاتے۔جبکہ یہ نارویجن ملازمت کے اداروں کی ترجیحات میں شامل ہے۔نارویجن نیشنل انسٹیٹیوٹ Kompetanse Norge146 کے مطابق ناروے میں تارکین وطنن کو ملازمتیں دینے کے لیے زبان کا معیار بہت سخت ہے۔
نارویجن ادا رے Kompetanse Norge کی ڈائیریکٹر گینا Gina Lund, نے خبر رساں ایجنسی این آر کے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی لائق افراد زبان کی کمی کی وجہ سے ملازمتیں حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔اس لیے سب سے بہتر یہ ہے کہ وہ کسی بھی کام کی جگہ پر ذیادہ سے ذیادہ نارویجن زبان کی پریکٹس کریں کیونکہ کام کی جگہ اس مقصد کے لیے بہترین ہے۔
ایک حالیہ جائزے کے مطابق ملک بھر میں اور میٹرو پولیٹن ایریا میں صرف ایک تہائی افراد ملازمتوں کے حصول کے سلسلے میں زبان کے معیار پر پورے اترتے ہیں۔
نارویجن زبان کے فائنل امتحان برگن ٹیسٹ یا بی ٹو پاس کرنے کے لیے طالبعلم کو نارویجن زبان میں مختلف موضوعات پر گفتگو کرنا اور اپنے مضمون سے متعلق پیچیدہ موضوعات کو سمجھنا اور اس پر بولنا اور لکھنا آنا چاہیے۔جبکہ زبان میں روانی اور گرامر کی مہارتوں کی بھی ضرورت ہے۔
نارویجن نیشنل لینگوج انسٹیٹیوٹ کے ادارے کی سربراہ کا کہنا ہے کہ نارویجن زبان ملازمت کے حصول کے لیے گیٹ وے ہے نہ کہ راستہ روکنے والا گیٹ کیپر۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں