نارویجن مغوی خاتون کی تلاش کے لیے چھ سو سے ذائدٹپس خفیہ علاقوں کے بارے میں

نارویجن مغوی خاتون کی تلاش کے لیے چھ سو سے ذائدٹپس خفیہ علاقوں کے بارے میں
پچھلے برس ماہ اکتوبر میں ایک عرب پتی نارویجن شخص کی بیوی ابھی تک نہ تو بازیاب ہوئی ہے اور نہ ہی اسکا کوئی سراغ مل سکا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں عوام سے یہ درخواست کی تھی کہ وہ ایسی ٹپس ارسال کریں جو کہ تفتیش کو آگے بڑھا سکیں۔اس لیے مختلف ذرائع سے لوگوں نے اب تک چھ سو ٹپس ارسال کی ہیں ن میں سی ٹی کیمرے کی وڈیو میں نظر آنے والے افارد ملک میں خفیہ ٹھکانوں اور بیرون ملک ممکنہ علاقوں کے بارے میں معلومات دی گئی ہیں۔پولیس سپریڈنٹ کا کاکہنا ہے کہہم تمام ٹپس نہیں بتا سکتے تاہم اسنکی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں۔
پچھلے سال اکتیس اکتوبر کی صبح نارویجن عورت اپنے گھر سے غائب پائی گئی۔جس کے ساتھ ہی یہ اغوا کار کی جانب سے یہ دھمکی آمیز تحریر بھی پائی گئی تھی کہ اگر اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی اس خاتون کو زندگی سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔اغوا کاروں نے مغویہ کی رہائی کے لیے نو ملین کراؤن کی خطیر رقم طلب کی تھی۔تاہم متاثرہ شخص نے اسی روز یہ اطلاع پولیس کو پہنچا دی تھی۔جس کے بعد سے اب تک پولیس خفیہ طور پر واردات کی تفتیش میں مصروف ہے۔پچھلے بدھ کو پولیس نے اس واردات کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا۔یہ واردات اوسلو کاؤنٹی کے ساتھ واردات صوبہ آکرش ہاؤس کی کاؤنٹی لورن اسکوگ میں وقوع پذیر ہوئی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں