نارویجن فوجیوں کا عراق میں مہنگے اور پر تعئیش ہوٹل میں قیام

نارویجن ملٹری ٹروپس اس سال ماہ جنوری سے عراق میں قیام پذیر ہیں۔ان کے قیام کا مقصد کرد فوجیوں کو جنگی تربیت دینا ہے۔ان فوجیوں کو عراق کے ایک مہنگے فائیو اسٹار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔یہاں اٹھنے والے اخراجات بیس ملین کراؤن کے لگ بھگ ہیں۔یہ نارویجن فوجی شمالی عراق میں کرد فوجیوں کو انتہا پسندوں کے خلاف لڑنے کی ٹریننگ دے رہے ہیں۔یہ ہوٹل ایک خوبصورت منظرمں ہے اس کے باتھ رومز اور کچن بیڈ رومز وغیرہ جدید ترین ماربل سے تعمیر کیے گئے ہیں
یہاں ی بات قابل ذکر ہے کہ ان اخراجات میں کھانے پینے سے لے کر صفائی اور فوجیوں کے لباس دھونے جیسے تمام انتظامات شامل ہیں۔
فوجی ترجمان میجر ویگارڈ Vegard Finbergنے کہا کہ یہ فوجی اس قت سے یہاں رہائش پذی رہیں جب سے مقامی فوجیوں کو ٹریننگ کے مقصد سے یہاں کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں