نارویجن زبان کا امتحان کینسل

اوسلو میں نارویجن زبان کا امتحان کمپیوٹر سسٹم میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے کینسل کر دیا گیا ہے۔اس بات کی اطلاع اوسلو میں سکولے رود کی پرنسپل G248rild Steen گوریل سٹین نے دی۔انکا کہنا ہے کہ یہ مسلہ تقریبا ہر سال ہوتا ہے اور ابھی تک اسک کوئی حل نہیں نکالا جا سکا۔گوریل نے بتایا کہ تکنیکی عملہء مسلہء کے حل میں مصروف ہے تاہم یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ مسلہ کب تک حل ہو گا۔اس کی وجہ سے اوسلو کے علاقے میں چودہ سو طلباء متاثر ہوئے ہیں جبکہ سو طلباء کو گھر بھیج دیا گیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے کمپیوٹر سسٹم کا درست کام کرنا بہت ضروری ہے۔
ناروے میں شہریت اور ملازمت حاصل کرنے کے لیے نارویجن زبان کا امتحان پاس کرنا لازمی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں