نارویجنوں کے پاس ڈنمارک اور شینگن کے سفر میں پاسپورٹ نہ ہونے کی صورت میں کیا ہو گا؟

خوشگوار سفرکے لیے یہ ٹپس ضرور استعمال کریں
اگرآپ اس مرتبہ ناروے سے ڈنمارک یا دوسرے ممالک کا سفر کرنا چاہتے ہیں تو ان باتوں کا خیال ضرور رکھیں۔تاکہ آپ دوران سفر کسی بھی بد مزگی سے بچ سکیں۔
نارویجن وزارت خارجہ کے کونسلر Mari W229lberg ویل برگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مرتبہ کئی نارویجنوں کو پاسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ڈینش بندرگاہ فریدرک ہاون سے کوپن ہیگن تک کا سفر محض ایمرجنسی پاسپورٹ کے حصول کے لیے کرنا پڑا۔جبکہ کئی نارویجن نئے سرحدی کنٹرول کے بارے میں لا علم ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بیشتر یورپین ممالک میں مسافروں کی شناخت کے لیے پاسپورٹ لازمی ہے۔بینک کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس اس مقصد کے لیے نا قابل قبول ہے ۔پاسپورٹ نہ ہونے کی صورت میں آپ کو مندرجہ ذیل مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے
۱۔ایمرجنسی پاسپورٹ کے حصول کے لیے اس ملک کی ایمبیسی تک جانا
۲۔ہوائی سفری ٹکٹ یا بحری جہاز کے ٹکٹ کا ضائع ہونا
۳۔بہت ذیادہ وقت اور پیسے کا ضیاع
جبکہ دوران سفر پاسپورٹ کھوجانے کی صورت میں آپ کو فوری طور پر متعلقہ پولیس اسٹشن میں رپورٹ کرنا ہو گی۔اور یاد رکھیں گرمیوں میں پولیس اسٹیشنوں کے باہرایسے کیسز کے سلسلے میں لمبی لائنیں لگی ہوتی ہیں۔اس لیے آپ کو جلد شکائیت کرنا ہو گی۔
چھٹیوں میں بیرون ملک سفر پہ نکلنے سے پہلے یاد رکھنے کی باتیں
۔اپنے پاسپورٹ کی تاریخ معیاد چیک کر لیں
۔بچوں کے پاسپورٹ بھی چیک کر لیں
۔پاسپورٹ کی حالت بھی چیک کرلیں۔اگر پاسپورٹ بالکل صحیح حالت میں ہے تو ٹھیک ورنہ اس کی سائڈیں گھسی یا پھٹی ہونے کی صورت میں بھی یہ پاسپورٹ نا قابل قبول ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں