نئے سال کی پیشن گوئیاں اور توقعات

ذیادہ تر افراد کی توقع ہے کہ سال دو ہزار پندرہ بہت اچھا ہو گا لیکن ماہرین کی رائے کے مطابق اگلے برس جو چیز بڑہے گی وہ ہوں گی قیمتیں اور بے روزگاری۔پچھلے مہینوں کے مالیاتی امور کے مطابق نئے سال میں ناروے کی اقتصادی حالت مزید خراب ہونے کا امکان ہے جبکہ تنخواہیں بڑہنے کا امکان سب سے کم ہے اور مزید افراد ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔یہ جائزہ ایک مقامی بینک کے سروے رپورٹ نے پیش کیا ہے۔جبکہ اگلے برس اقتصادی بہتری کی رفتار بہت سست ہو گی۔
سروے رپورٹ کے مطابق ہر چوتھا نارویجن اس بات پر یقین رکھتا ہے کہہ وہ ملک کے خراب اقتصادی حالات سے متاثر نہیں ہو گا ۔جبکہ پندرہ فیصد افراد اپنی بہتر اقتصادی حالت کی امید رکھتے ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں