”میں چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ فتح کے بعد شیخ رشید نے اعلان کر دیا

”میں چیف جسٹس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ۔۔۔“ فتح کے بعد شیخ رشید نے اعلان کر دیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ان کی جیت بیروزگار نوجوان، مزدور، ڈینٹروں، پینٹروں، ڈرائیوروں، رکشہ والوں کی جیت ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اگرچہ راولپنڈی میں ہمارا ہاتھ روک لیا لیکن پھر بھی ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

لال حویلی میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جب میں کہتا تھا کہ عمران خان کے ساتھ مل کر حکومت بناﺅں گا تو یہ لوگ میرا مذاق اڑاتے تھے۔ میری جیت راولپنڈی کے عوام، مزدور، ڈینٹروں پینٹروں، رکشہ والوں کی جیت ہے، میں سرمایہ کاروں کا ترجمانہیں ہوں کیونکہ میں لعنت بھیجاتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، گو کہ ہمارے خلاف فیصلہ آیا ، اگر کوئی جمہوریت یا ملک کی خاطر قید ہوتا تو اور بات تھی لیکن منشیات فروشی میں ایک شخص قید ہوا تو آپ نے راولپنڈی میں ہمارا ہاتھ روک لیا لیکن کوئی بات نہیں، ہم پھر بھی آپ کے مشکور ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں