میکسیکو کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر اور عملے کے افراد ہلاک

میکسیکو کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر اور عملے کے افراد ہلاک

امریکہ کے پڑوسی ملک میکسیکو میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نجی طیارہ امریکی شہر لاس ویگاس سے مونٹیری کیلئے روانہ ہوا تاہم میکسیکو پہنچنے سے پہلے ہی راڈار سے غائب ہوگیا۔ بعد ازاں مسافر طیارے کے ذریعے تلاش کے بعد طیارے کا ملبہ دور دراز پہاڑی علاقے میں ملا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ سرحدی ریاست کے شہر مونکولفا کے شمال مغرب میں 280 کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوا ۔

چیلنجر 601 نام کے اس نجی مسافر طیارے میں عملے کے تین افراد سمیت 14 افراد سوار تھے اور حادثے میں تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک افراد میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد بھی سوار ہیں جو لاس ویگاس میں باکسنگ میچ دیکھنے کے بعد واپس اپنے گھر جارہے تھے۔ میکسیکن میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار افراد لاس ویگاس میں میکسیکو کے باکسر سال کانیلو الواریز اور امریکی فائٹر ڈینئل جیکب کے مابین باکسنگ کا مقابلہ دیکھنے لاس ویگاس آئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں