”میری بیٹی امریکہ سے آئی ہے اور صبح پانچ بجے اس نے واپس جانا تھا تو میں۔۔۔“ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ ہر کوئی عش عش کر اٹھا ، جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

”میری بیٹی امریکہ سے آئی ہے اور صبح پانچ بجے اس نے واپس جانا تھا تو میں۔۔۔“ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایسا واقعہ سنا دیا کہ ہر کوئی عش عش کر اٹھا ، جان کر آپ کی آنکھیں بھی نم ہو جائیں گی

 چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس میاں  ثاقب نثار نے کہاہے کہ ان کی نواسی نے انہیں ڈیم کی تعمیر کیلئے جمع کیے ہوئے سات ہزار تیس روپے دیئے ہیں۔

ملتان ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میری بیٹی اپنے چھوٹے چھوٹے بچوں کے ساتھ امریکہ سے آئی ہے، رات اس نے واپس جانا تھا کیونکہ ان کی صبح پانچ بجے فلائٹ تھی تو میں نے بچوں سے مل کر کہا کہ میں اس وقت اُٹھ نہیں سکوں گا کیونکہ میں نے سفر کرناہے تو میں سونے جارہاہوں ، میری آٹھ سالہ نواسی میرے پاس کمرے میں آئی اور کہنے لگی کہ نانا میں آپ کو کچھ دینا چاہتی ہوں ، میں نے کہا کہ کیا دینا ہے بیٹا ؟ تو وہ آگے سے کہنے لگی یہ لفافہ ، میں نے لفافہ کھولا تو اس میں سات ہزار اور تیس روپے تھے جس میں پانچ پانچ اور دس روپے بھی شامل تھے جو کہ شائد اسے عید پر ملے ہوں گے ۔چیف جسٹس نے کہا کہ وہ دو مہینے کیلئے پاکستان آئی تھی لیکن اس کو بھی ڈیم کی اہمیت کا پتا تھا ، ہم نے ڈیم بنانا ہے اور پہرہ دینا ہے اور اس کے خلاف جو بھی سازش ہے اسے کچلنا ہے ۔

ڈیم کی تعمیر میں فنڈز دینے کیلئے سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کیے گئے بینک اکاﺅنٹ میں اب تک 58 کروڑ 63 لاکھ 90 ہزار 163 روپے جمع ہو چکے ہیں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں