’’میری ایسی کوئی خواہش نہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ مشل اوباما نے وہ کام کرنے سے انکار کردیا جو ان کے شوہر باراک اوباما 1 نہیں بلکہ 2 بار کرچکے ہیں

’’میری ایسی کوئی خواہش نہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ مشل اوباما نے وہ کام کرنے سے انکار کردیا جو ان کے شوہر باراک اوباما 1 نہیں بلکہ 2 بار کرچکے ہیں

سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشل اوباما نے صدارتی انتخاب لڑنے سے انکارکر دیا۔

مشل اوباما کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کیلیے کام کر رہی ہیں، نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ انتخابات میں حصہ لے کر امریکی صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں رکھتیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشل اوباما نے اپنے حالیہ بیان میں مزید کہا کہ وہ اوباما فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے سماجی خدمت اور عوامی میل جول کی مصروفیات جاری رکھیں گی اور عوامی میل جول سے انھیں یہ یقین حاصل ہوا ہے کہ امریکا کا سیاسی مستقبل بہت بہتر ہے، ان کا کہنا تھا کہ امریکی سماج میں میری جیسی ہزاروں لاکھوں مشل پروان چڑھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں