مہینوں تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین نے باس کو اغواءکر لیا، پھر اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟

مہینوں تنخواہ نہ ملنے پر ملازمین نے باس کو اغواءکر لیا، پھر اس کیساتھ کیا سلوک کیا؟

ایک کمپنی کے ملازمین نے 7 مہینوں تک تنخواہ نہ دینے پر اپنے باس کو اغواءکر لیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔

بھارتی خبر رساں ادارے ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق ایک فرم میں کام کرنے والے چار ملازمین کو بنگلور سے گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر تنخواہ نہ ملنے پر اپنے باس کو اغواءکر لیا۔ 23 سالہ سوجے ہلاسورو کے قریب ایک پرائیویٹ فرم چلاتا ہے جس نے اپنے ملازمین کو 7 مہینوں سے تنخواہ نہیں دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 7 ملازمین نے اپنے مالک کو اغواءکرنے کا منصوبہ بنایا اور پھر 21 مارچ کو اسے اغواءکر کے ایس ایچ آر لے آﺅٹ میں واقعہ اپنے دوست کے گھر میں رکھا۔ انہوں نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور تنخواہیں ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور ایسا کرنے کی یقین دہانی پر اسے چھوڑ دیا۔

ملازمین کے چنگل سے آزادی ملنے پر سجے نے ہلاسورو پولیس سٹیشن میں درخواست دائر کی جس کے بعد پولیس نے اغواءمیں ملوث 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے اور تین لوگ فرار ہیں جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں