موسم گرماء میں تفریح گاہوں اور جنگلوں میں باربی کیوپر پابندی کا قانون

سن دو ہزار پندرہ سے لے کر اب تک موسم گرماء میں جنگلوں اور ساحلی علاقوں اور دوسری تفریح گاہوں میں کوئلوں یا گیس کے چولہوں پر گوشت گرل کرنے کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں اسلیے قانونی طور پر کسی بھی عوامی تفریغ گاہ میں کسی قسم کی بھی آگ جلا کر خواہ وہ کوئلے ہوں یا گیس کا چولہا گوشت گرل کرنے پر پابندی ہے۔اس قانون کا اطلاق پندرہ اپریل سے لے کر پندرہ ستمبر تک ہوتا ہے۔تاہم اپنے ذاتی لان میں اپنی ذمہ داری پر گرل کر سکتے ہیں۔
آتش زنی سے تحفظ کی احتیاطی تدابیر
گذشتہ کئی برسوں سے گرل کرنے کے دوران موبائل فون کی چولہے کے قریب موجودگی یا اسے چارج کرنے کی صورت میں بھی حادثات رونماء ہوئے ہیں لہٰذا آگ پر قابو پانے کے محکمے نے کئی احتیاطی تدابیر عوام کے لیے جاری کی ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
موسم گرماء میں کھانا بناتے وقت یا گرل کرتے وقت آپ چولہے کے آس پاس رہیں۔
آگ بجھا کر کوئلوں پر اس وقت تک پانی ڈالیں جب تک اس میں سے دھواں نکلنا بند نہ ہو جائے کیونکہ کئی حادثات میں دبی ہوئی چنگاریاں بھی بھڑک اٹھتی ہیں۔
موبائل فون چارج کرتے وقت آگ سے دور رکھیں۔
رات کے وقت موبائل کو چارج نہ کریں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں