مودی اپنے آبائی سکول میں جذباتی ہو گئے،پیشانی پر مٹی مل لی

89

غیر ملکی میڈیاکے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی وزیر اعظم بننے کے بعد پہلی بار اپنے آبائی علاقے شمالی گجرات کے ضلع کے وڈنگر پہنچی جہاں انھوں نے کچھ وقت گزرا۔ بعد ازا ں جب مودی اپنے سکول پہنچے جہاں انھوں نے ابتدئی تعلیم حاصل کی تھی،تو اس موقع پر سکول بی این ودیالیہ میں جذباتی ہو گئے اور وہاں کی مٹی کو اپنے ماتھے پر لگایا۔وزیراعظم کی پہلی بار اپنے آبائی گاوں آمد پر پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ،ہکہ وڈنگر ریلوے اسٹیشن کے نزدیک اس درخت کو بھی سجایا گیا جہاں مودی بچپن میں چائے کا کاروبار کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں