منہ سے مکھیوں جیسی آوازیں نکال کر کورونا وائرس کی وباءکا مقابلہ

منہ سے مکھیوں جیسی آوازیں نکال کر کورونا وائرس کی وباءکا مقابلہ

ایک برطانوی ماہر نفسیات نے کورونا وائرس کے باعث لاحق ہونے والے ذہنی دباﺅ سے نجات کے کچھ ایسے حیران کن طریقے بتائے ہیں کہ
سن کر آدمی دنگ رہ جائے۔ میل آن لائن کے مطابق اس ماہر کا نام سوزی ریڈنگ ہے جو ماہر نفسیات ہونے کے ساتھ یوگا ٹیچر اور پرسنل ٹرینر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی نئی کتاب میں کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کے دوران لاحق ہونے والے ذہنی دباﺅ سے نکلنے کے جو حیران کن طریقے بتائے ہیں ان میں منہ سے مکھیوں جیسی آوازیں نکالنا، صحت مندانہ خوراک لینا وغیرہ شامل ہیں۔

سوزی ریڈنگ کا کہنا ہے کہ ”انسان کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی صحت آپس میں منسلک ہوتی ہیں۔ جب ہمیں سیلف کیئر کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے، اسی وقت اس کا حصول ہمارے لیے سب سے زیادہ مشکل ثابت ہوتا ہے۔ “ سوزی کا کہنا تھا کہ ”لاک ڈاﺅن کی وجہ سے ہمارے ذہنوں پر بہت سے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں جو ہماری جسمانی اور جذباتی صحت پر بھی بہت اثرانداز ہو رہے ہیں۔ میری تحقیق کے مطابق اگر ہم منہ سے شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ جیسی آواز نکالیں تو اس سے ذہنی دباﺅ میں بہت کمی آتی ہے۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ آپ پرسکون ہو کر سیدھی کمر کے ساتھ بیٹھ جائیں۔ اپنے کندھوں کو پرسکون کریں اور فطری انداز میں چند سانسیں لیں۔ اچھا محسوس کریں، اپنی آنکھیں بند کریں اور ہونٹوں کو بند رکھتے ہوئے ناک سے مکھیوں کی بھنبھناہٹ جیسی آواز نکالنی شروع کر دیں۔ چند منٹ تک یہ آواز نکالیں۔ یہ طریقہ ذہنی دباﺅ سے نجات کے لیے بہت مفید ثابت ہو گا۔“

اپنا تبصرہ لکھیں