ملٹی پل نیشنلٹی رکھنے والے نارویجن مسافر امریکہ داخل ہو سکتے ہیں

وہ نارویجن پاسپورٹ رکھنے والے افراد جن کا تعلق ان ممالک سے ہے جن پر امریکہ داخلے کی پابندی لگی ہے امریکہ داخل ہو سکتے ہیں۔اس بات کا اعلان اوسلو میں امریکی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔جبکہ اس سے پہلے نارویجن اخبار نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ ان ممالک سے تعلق رکھنے والے پچاس ہزار افراد ناروے میں بستے ہیں۔امریکہ میں داخلے پر پابندی سے ان کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
UFN/NTB

اپنا تبصرہ لکھیں