ملا کریکر اور اس کا ساتھی مزید آٹھ دن کے لیے زیر حراست

این آر کے خبررساں ایجنسی کے مطابق نارویجن پولیس نے اطلوی حکومت کو ملا کریکر کے خلاف درخواست دائر کرنے کے لیے کہا ہے جس میں آٹھ روز لگ سکتے ہیں۔نارویجن اتھارٹی کے مطابق یہ درخواست اگلے ریمانڈ سے پہلے تک متوقع ہے۔ملا کریکر جس کا اصل نام نجم الدین فراز ہے نے اطالوی حکومت کے اس الز ام کو مسترد کیا ہے ۔اس الزام کے مطابق ملا کریکر ایک دہشت گردتنظیم کی سربراہی کر رہا ہے۔اطالوی حکومت نے ملاّکریکر اور اس کے بیالیس سالہ ساتھی کوسخت نتائج کے لے خبردار کیا ہے جو کہ درامن میں رہتا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں