مقبوضہ کشمیر میں 2700 اجتماعی قبریں دریافت، ان میں کتنے لوگوں کو دفن کیا گیا تھا؟ جان کر آپ کی روح کانپ اٹھے

مقبوضہ کشمیر میں 2700 اجتماعی قبریں دریافت، ان میں کتنے لوگوں کو دفن کیا گیا تھا؟ جان کر آپ کی روح کانپ اٹھے

مقبوضہ جموں و کشمیر سے 2700 اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں دو ہزار نو سو افراد کو دفن کیا گیا تھا،اجتماعی قبروں کا انکشاف انسانی حقوق کی بین الاقوامی عدالت اور مقبوضہ کشمیر میں عدالت انصاف نامی این جی او نے اپنی ایک رپورٹ میں کیا ہے،رپورٹ کے مطابق شمالی کشمیر کے55دیہات میں کی جانے والے کھدائی کے دوران 2 ہزار 700 قبریں دریافت ہوئی ہیں.

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق مطابق بانڈی پورہ، بارہ مولہ اور کپواڑہ کے دیہاتوں میں کھدائی کی گئی،انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی او کے مطابق شناخت شدہ قبروں میں 2 ہزار 373 افراد کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ 154 قبروں میں سے دو جب کہ 23 قبروں میں 3 سے 17 نعشیں برآمد ہوئی ہیں،مقبوضہ کشمیر کے انسانی حقوق کمیشن نے ڈی این اے ٹیسٹوں، کاربن ڈیٹنگ اور دیگر جدید طریقوں کی مدد سے مدفون افراد کی شناخت طے کرنے کا مطالبہ کیا مگر تاحال اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں اب تک 8000 افراد لاپتہ ہو چکے ہیں اور اجتماعی قبروں کا معاملہ بھی حل طلب ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے اب تک 7000 سے زائد اجتماعی قبریں دریافت ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں