معروف برطانوی باکسر فائٹ جیت کر زندگی کی بازی ہار گیا

معروف برطانوی باکسر فائٹ جیت کر زندگی کی بازی ہار گیا

برطانوی باکسر اسکاٹ ویسٹ گارتھ لائٹ ہیوی ویٹ فائٹ جیتنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔

یارکشائر کے ٹاﺅن ڈانکاسٹر میں دو روز قبل ڈیک سپیل مین کے خلاف مقابلہ جیتنے والے 31 سالہ اسکاٹ ویسٹ گارتھ زندگی کی بازی ہارگیا جب کہ یارکشائر میں ہونے والے میچ کے دوران دونوں باکسرز میں شدید مکے بازی ہوئی اور زوردار مکوں سے دونوں باکسرز باری باری رنگ میں گرے۔

مقابلہ جیتنے کے بعد ایک انٹریو کے دوران بھی برطانوی باکسر تکلیف میں دکھائی دیے، سر چکرانے کی وجہ سے وہ بار بار سر کو تھامتے رہے، طبی عملے نے ان کا معائنہ کیا اور بعد ازاں تکلیف زیادہ ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔

موت سے قبل آخری انٹرویو میں اسکاٹ ویسٹ گارتھ کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم ایک اچھا مقابلہ پیش کرنے اور شائقین کو محظوظ کرنے میں کامیاب رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں