مسافر جہاز کے ٹیک آف سے چندلمحے پہلے ائیرہوسٹس نے پائلٹ کی جانب دیکھا تو ایسا انکشاف کہ ہوش اُڑگئے، فوری پولیس کو کال کردی کیونکہ۔۔۔

مسافر جہاز کے ٹیک آف سے چندلمحے پہلے ائیرہوسٹس نے پائلٹ کی جانب دیکھا تو ایسا انکشاف کہ ہوش اُڑگئے، فوری پولیس کو کال کردی کیونکہ۔۔۔

برطانیہ کے گیٹ وِک ایئرپورٹ پرمسافروں سے بھری ایک پروازکی روانگی میں چند سیکنڈز ہی تھے کہ پولیس طیارے میں گھس آئی اور پائلٹ کو گرفتار کرکے لے گئی۔ جب مسافروں کو اس کی وجہ معلوم ہوئی تو ان کے اوسان ہی خطا ہو گئے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برٹش ایئرویز کی پرواز 2063میں 300مسافر سوار تھے جو گیٹ وِک سے ماریشس جا رہی تھی۔روانگی سے کچھ ہی دیر قبل ایک ایئرہوسٹس کیبن میں آئی۔ اسے کیبن میں شراب کی بُومحسوس ہوئی اور جب اس نے پائلٹ کو بغور دیکھا تو اس انکشاف نے اس کے ہوش اڑا دیئے کہ پائلٹ نے شراب پی رکھی تھی۔
ایئرہوسٹس نے فوری طور پر 999پر کال کر دی۔ چند لمحے بعد ہی پولیس جہاز میں آئی اور پائلٹ کو گرفتار کرکے ساتھ لے گئی۔مسافر پہلے تو یہ ماجرا دیکھ کر حیران ہوئے کہ آخر پائلٹ کو پولیس نے گرفتار کیوں کیا ہے لیکن جب انہیں حقیقت معلوم ہوئی تو ان میں سراسیمگی کی لہر دوڑ گئی۔ برٹش ایئرویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”ایئرلائنز اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہی ہے اور تحقیقات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ہم پرواز میں تاخیر پر مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔“واضح رہے کہ متبادل پائلٹ کا انتظام ہونے پر ایک گھنٹے کی تاخیر سے پرواز اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں