مزیدار انڈین مصالحہ جات خطرناک نکلے

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق انڈین مصالحوں میں کیڑے مار دوا ایتھلین پر اوکسائڈکی بلند سطح پائی گئی ہے جو کہ کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔اس وجہ سے سنگا پور اور ہانگ کانگ میں کچھ انڈین مصالحوں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ ہونے والی تحقیق کے مطابق یو ایس میں بھی بھارتی ممصالحوں پر کیڑے مار دوا کی موجودگی کی تحقیق کی جا رہی ہے جبکہ میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی اس بات سے انکار کر رہے ہیں کہ ان کے مصالحوں میں کیڑے مار دواء موجود ہے۔
یورپی یونین نے بھی بھارت سے آنے والی کالی مرچوں میں خطرناک کیمیکلز کی موجودگی پر اظہار تشویش کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش مالدیپ اور آسٹریلیا نے بھی بھارتی مصالحوں پر تحقیق شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں